“عبدالخالق شیخ کی خدمات وفاق کے سپرد: معظم جاہ انصاری نئے آئی جی بلوچستان”

“نئے آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی تعیناتی اور صدر زرداری سے ملاقات”

آئی جی بلوچستان کی خدمات وفاق کے سپرد، معظم جاہ انصاری نئے آئی جی تعینات
آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
عبدالخالق شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے عبدالخالق شیخ کی جگہ معظم جاہ انصاری کو بلوچستان کا نیا آئی جی تعینات کر دیا ہے۔
گریڈ 22 کے افسر معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ ایف سی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ادھر بلوچستان میں مقرر ہونے والے نئے آئی جی معظم جاہ انصاری نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صدر نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے نئے آئی جی بلوچستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں