نیب پلی بارگین 2024: سات ارب روپے سے زائد کی رقم برآمد

نیب پلی بارگین 2024 کے ذریعے 7 ارب 8 کروڑ روپے کی برآمدگی

نیب نے پلی بارگین کے ذریعے رواں سال 7ارب 8 کروڑ 99 لاکھ برآمد کر لئے
قومی احتساب بیورو نے رواں سال کرپشن سے لوٹی گئی سات ارب روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی ہے، ۔
رقم متعلقہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متاثرین کو لوٹا بھی دی گئی۔
قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق جنوری سے جولائی 2024 کے دوران مجموعی طور پر7 ارب 8 کروڑ 99 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ہیں-
4 ارب 50 کروڑ روپے پرکشش منافع کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے والوں سے واپس لیے گئے ہیں۔
قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم 21 ہزار سے زائد متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے۔
2ارب 13 کروڑ سے زائد رقم وفاقی حکومت کے خزانے میں واپس جمع کرائی گئی ۔
جبکہ 25 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کی رقم سندھ حکومت کو واپس کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی رپورٹ کے مطابق 13 کروڑ 66 لاکھ روپے پنجاب،1 کروڑ 64لاکھ خیبر پختونخواہ جبکہ5 لاکھ روپے صوبہ بلوچستان کو واپس کئے گئے ہیں۔
4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم براہ راست مختلف محکموں کو واپس کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو)نیب (کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ برآمدگی پلی بارگین کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں