پاکستان کی پلئنگ الیون میں تبدیلیاں: شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال کی واپسی
پاکستان کی پلئنگ الیون میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پلئنگ الیون میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔
پی سی بی کےمطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ابرار احمد اور کامران غلام نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
دونوں کھلاڑیوں کو پہلےٹیسٹ میچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا،دونوں کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش اے کے خلاف کھیلنے کے لئے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا۔.
شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹیسٹ اسکواڈ دوبارہ جوائن کرلیا۔
شاہین شاہ آفریدی بیٹے کی پیدائش کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑ کر فیملی کے ساتھ وقت گزارنے گئے تھے۔
فاسٹ باولر عامر جمال کو بھی راولپنڈی واپس بلا لیا گیا۔
عامر جمال کو پہلے ٹیسٹ سے فٹنس مسائل کی وجہ سے ریلیز کیا گیا تھا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ عامر جمال کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شمولیت تاحال فٹنس سے مشروط ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں