وزیراعظم آفس میں مالی بے ضابطگیاں: آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کے اضافی اعزازیے اور کفایت شعاری کی خلاف ورزی
وزیراعظم آفس میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام آباد: وزیراعظم آفس میں مالی سال 2022- 23 کے دوران کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے سال میں ایک اعزازیہ دینے کے اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کی۔
مالی سال 2022- 23 میں وزیراعظم آفس کے ملازمین و افسران کو پانچ تنخواہوں کے برابر اعزازیے دیے گئے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے 27 جنوری 2022 کو مراسلے کے ذریعے سال میں ایک سے زیادہ اعزازیہ نہ دینے کی ہدایت کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2022- 23 میں وزیراعظم افس کے افسران و ملازمین کو 6 کروڑ 71 لاکھ روپے کے پانچ اعزازیے دیے گئے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم آفس نے کفایت شعاری پالیسی کو بھی ہوا میں اڑا دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں