وزیراعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

ٕرحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے راکٹ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماچھکہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں