“غزہ اسکول پر حملے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی شدید مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت”
وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے ظالمانہ اقدام کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے۔
تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں۔
جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دینا بھی ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔
پاکستان ہر محاذ پر فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں