“وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے گیس کے سلیب اور قرضے پر اہم بیان دیا”

“وزیر پیٹرولیم مصدق ملک: گیس ٹیرف کے سلیب اور قرضے کی صورت حال”

وزیر پیٹرولیم کہتے ہیں گیس سستی بیچی گئی تو قرضہ بڑھ جائے گا۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کے سلیب بنائے جاتے ہیں، ہر سلیب کا ریٹ مختلف ہوتا ہے، 66 فیصد عوام پر گیس ٹیرف کا بوجھ نہیں۔
گیس سستی بیچی جائے تو قرضہ بڑھ جاتا ہے۔ قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کا اجلاس سید مصطفی محمود کی زیر صدارت ہوا۔
وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت کے پاس حکومتی کمپنیوں کے بورڈز مقرر کرنے کا اختیار ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی تین ماتحت کمپنیوں کو ساورن ویلتھ فنڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
کمیٹی کیے رکن نوید قمر نے کہا کہ وزارت خزانہ اب ساورن ویلتھ فنڈ کو ختم کرنا چاہتی ہے؟۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، کابینہ اجلاس میں کبھی ایسی بات نہیں ہوئی کہ فنڈ کو ختم کیا جا رہا ہے۔
ہمارے پاس کوئی عندیہ نہیں ہے کہ فنڈ ختم کیا جا رہا ہے، ہمیں وزارت خزانہ کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں