پارلیمنٹ ہاؤس کے توسیعی منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اسپیکر کا نوٹس

پارلیمنٹ لاج کے توسیع منصوبے میں اضافہ: سپیکر کا نوٹس

پارلیمنٹ ہاؤس کے توسیعی منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اسپیکر کا نوٹس
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاج کے توسیعی منصوبے کی لاگت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر کی کوششوں سے منصوبے کو جلد از جلد اور کم سے کم رقم میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔
سردار ایاز صادق نے مزید تاخیر کی صورت میں تمام متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
اسپیکر نے کہا پارلیمنٹ لاجز کی توسیع میں تاخیر کی وجہ سے ارکان پارلیمنٹ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ارکان قومی اسمبلی متعد بار اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں ۔ سی ڈی اے کی پارلیمنٹ لاجز میں توسیع کا فیز ون موجودہ مالی سال میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔
اسپیکر نے پارلیمنٹ لاجز میں توسیع کا فیز ٹو اگلےمالی سال تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔
گذشتہ ادوار میں فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبہ تعطل کا شکار رہا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں