“وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ: نئے اور پرانے پاسپورٹوں کی تجدید”

“پاسپورٹوں کی تجدید کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام اور نئی سہولتیں”

نئے اور پرانے پاسپورٹوں کی تجدید کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ
وفاقی حکومت نے نئے اور پرانے پاسپورٹوں کی تجدید کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔
وزارت داخلہ نے پاسپورٹ قوانین میں ترامیم کی سمری کابینہ کو بھجوا دی ہے۔
قوانین میں ترمیم کے بعد مجوزہ قوانین کے مطابق تمام کیٹیگریز کے پاسپورٹ کی فیس ملک بھر میں نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ نے پاسپورٹ بحران پر قابو کیلئے 20 جدید لیمینیٹرز اور بیس پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق 5 جدید آرایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔
پاسپورٹ حکام نے آئندہ چھ ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگو الیا۔
نئی اور مشینوں سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ ممکن ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں