پاکستان اور چین کے مضبوط دوستانہ تعلقات پر وزیراعظم شہباز شریف کا تبصرہ

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے مضبوط دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا

پاکستان اور چین کے مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے پر چینی وفد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ آپ کا دورہ ہمارے لیے مفید ثابت ہوگا۔
دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا بشام واقعے کے بعد چینی بھائیوں کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
چینی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد چینی وفد پاکستان کا دورہ کررہا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں