پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ
ہماری حکومت اور ملک بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: پاکستان
بنگلہ دیش کی صورتحال پر پاکستان حکومت کا پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ایک پرامن مستقبل کی طرف لے جائے گا۔
خیال رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد پیر کو ملک سے فرار ہو گئی تھیں۔
جسکے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں