“او جی ڈی سی ایل کی کامیابی: پاکستان کے پہلے سخت گیس منصوبے سے پیداوار شروع”
پاکستان کے پہلے سخت گیس منصوبے سے پیداوار شروع، 15 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس
سندھ کے ضلع سجاول میں پاکستان کے پہلے تنگ گیس منصوبے سے پیداوار شروع ہو گئی۔
تنگ گیس منصوبے سے ملک میں گیس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے سندھ کے ضلع سجاول میں پاکستان کے پہلے تنگ گیس منصوبے سے پیداوار شروع کر دی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نارتھ ویسٹ ویل ون سجاول سے روزانہ ڈیڑھ لاکھ مکعب فٹ گیس موصول ہو رہی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ گیس کو سوئی سدرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ ٹائٹ گیس بھی قدرتی گیس ہی ہے مگر یہ سخت چٹانوں کے اندر سخت فارمیشن میں ہوتی ہے جسے نکالنا عام گیس کی نسبت مشکل ہو تا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں