“پاک ایران گیس پائپ لائن: مذاکرات کے ذریعے حل کی تلاش”

“پاک ایران گیس پائپ لائن: منصوبے میں تاخیر اور مذاکرات کی ضرورت”

پاک ایران گیس پائپ لائن، مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے پر غور
پڑوسی ملک کی جانب سے منصوبے میں مزید تاخیر نہ کرنے کی وارننگ کے پیش نظر حکومت پاکستان نے گیس پائپ لائن کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستان سے اس میں مزید تاخیر کے بارے میں کہا ہے۔
منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور منصوبے میں مزید تاخیر نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔
ایران ستمبر میں پاکستان کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
حکومت نے صورتحال کے پیش ںظر گیس پائپ لائن کا بات چیت کے ذریعے حل نکالنے پر غور شروع کردیا ہے،۔
منصوبہ کی تاخیر سے متعلق اور آئندہ کی پیشرفت پر ایران کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2014 سے تاخیر کا شکار ہے،۔
گیس پائپ لائن منصوبے پر نظر ثانی شدہ معاہدہ بھی موجود ہے،۔
پاکستان کے خلاف ایران کی قانونی چارہ جوئی بھاری جرمانے کا باعث بنے گی، ۔
پیٹرولیم ڈویژن قانونی پہلوؤں کے ساتھ بات چیت کےذریعے مسئلہ پر غور کر رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں