پری پیڈ بجلی میٹر: وفاقی وزیر اویس لغاری کی بجلی چوری اور ریلیف پر بات چیت
پری پیڈ بجلی میٹر کا منصوبہ زیر غور، وفاقی وزیر توانائی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پری پیڈ بجلی کے میٹر کا منصوبہ زیر غور ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح فونز میں پری پیڈ سسٹم ہے اسی طرح میٹر بھی دستیاب ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے بجلی چوری کے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بجلی چوری قابل برداشت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنےکےلیےاقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کیےجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایاجائےگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔
45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی۔
ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں