پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کا قتل: بیوی نے مبینہ طور پر قتل کیا، ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر قتل
پسند کی شادی کرنے والا نوجوان مبینہ طور پر بیوی کے ہاتھوں قتل
راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہری میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو بیوی نے مبینہ طور پر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر بیوی نے قتل کر دیا۔
مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ بھائی نے 2 سال قبل پاسان سے شادی کی تھی۔
اور اس کی ایک 6 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ اور بھائی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا۔
مدعی نے کہا کہ آج بھائی کے کرنٹ سے انتقال کرنے کی اطلاع موصول ہوئی اور ہمیں شک ہے کہ بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق نہیں ہوا ہے بلکہ انہیں زہر دے کر قتل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیلچہ مار کر بیوی کوقتل کرکے لاش کھیت میں دفنادی۔
ملزم کے گھرکے قریب سے لاش، آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزم کیخلاف مقتولہ خاتون کے والد محمد اعظم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں