اراکین پنجاب اسمبلی کا بجلی کے بلوں میں ریلیف کا خیرمقدم

مریم نواز شریف کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پنجاب اسمبلی نے خیرمقدم کیا

اراکین پنجاب اسمبلی کا بجلی کے بلوں میں ریلیف کا خیرمقدم
اراکین پنجاب اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔
پنجاب کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، اس نے معاشی صورتحال کے مطابق مشکل وقت میں بھی عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے۔
تاریخ میں ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کی اعلیٰ ترین مثال قائم کردی۔
ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پہلی بار سنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے، منتخب شخص کے اس بیان سے بڑی بے وقوفی اور کیا ہوسکتی ہے۔
مریم نواز شریف نے 201 سے 500 یونٹ بجلی صارفین کو 14 روپے یونٹ کمی کا ریلیف دے کر دعوؤں اور عمل کے درمیان ایک لکیر کھینچ دی ہے۔
ملاقات میں ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی پنجاب کے عوام کی خدمت پوری قوم دیکھ رہی ہے اور سرا رہی ہے۔
عوام کو ریلیف دینے کا مقابلہ مریم نواز شریف نے جیت لیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں