پنجاب حکومت کی کامیاب کارکردگی: عظمیٰ بخاری نے کہا، “چند ماہ میں ہی نتائج دکھا رہے ہیں”
پنجاب حکومت کو اقتدار میں آئے چند ماہ ہوئے ہیں، ہمارا کام بول رہا ہے: عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی حکومت کو برسراقتدار آئے چند ماہ ہی ہوئے ہیں اور ان کا کام خود بول رہا ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز دو صوبوں کی حکومتوں کو پریشانی میں مبتلا کر رہی ہیں۔
مریم نواز پنجاب میں طلباء کو مفت ادویات، الیکٹرک بائیک اور سکالر شپ دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج اپنا گھر اپنی چھت میگا پروجیکٹ لانچ کردیا ہے، ایک شخص نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا پھر اس سے مکر گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک جماعت گزشتہ 3 سال سے سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کے صرف اعلانات کررہی ہے۔
ایک جماعت کی ایک صوبے میں 16 سال سے حکومت دوسری 11 سال سے حکومت کر رہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایک حکومت 16 سال بعد بھی کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی۔
دوسری 11 سال بعد بھی دریاؤں کو کراس کرنے والی ڈولیوں سے جان نہیں چھڑا سکی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں