“پنجاب میں چربی پگھلانے والے یونٹس پر کریک ڈاؤن: مسماری اور سیل کی تفصیلات”
پنجاب میں چربی پگھلانے کے 22 یونٹس مسمار، 58 یونٹس سیل
محکمہ ماحولیات پنجاب نے چربی پگھلانے والے یونٹس کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیا۔
ترجمان ادارہ ماحولیات کے مطابق صوبے میں چربی پگھلانے کے 22 یونٹس مسمار،۔
58 یونٹس کو سیل جبکہ 44 یونٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔
ترجمان مطابق لاہور میں چربی پگھلانے والے 20 یونٹس سیل کیے گئے ہیں۔
قصور میں 22 کو مسمار اور 14 کو سیل کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ چربی پگھلانے والے کارخانے فضائی آلودگی کا باعث بن رہے تھے۔
پلاسٹک، کچرا، جوتے، کپڑوں کو بطور ایندھن استعمال کیا جارہا تھا۔
یونٹس پر مردہ جانوروں کی چربی کو پگھلایا جارہا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں