“پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ بڑی کمی: 15 اگست کو اوگرا کی سمری کا اعلان”
عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری آگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے اور مٹی کا تیل سستا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گا۔
وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں