“پی ٹی اے کا موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ: غیر قانونی سمز 16 اگست سے بلاک ہوں گی”

“پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا بڑا اقدام: شناختی کارڈ کی منسوخی پر سمز بلاک کرنے کا فیصلہ”

پی ٹی اے کا مزید موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر جاری ہونے والی سمیں 16 اگست کو بلاک کر دی جائیں گی۔
مرنے والوں کے شناختی کارڈز پر ایکٹو سمز 15 اکتوبر تک بلاک کر دی جائیں گی۔
نئے شناختی کارڈ کے بعد صارفین بائیو میٹرکس کے ذریعے اپنی سم ری سیٹ کر سکیں گے۔
پی ٹی اے نے 2017 سےایکسپائرڈ شناختی کارڈزپربھی جاری سمزبھی بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
، صارفین کو شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے 2 ستمبر تک مہلت دی گئی ہے ۔
پی ٹی اے نے بلاک کی جانے والی سمز پر انہیں بلاک کرنے کا الرٹ بھجوا دیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں