پنجاب میں مذہبی جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت اقدامات
چہلم حضرت امام حسینؓ کیلئے فوج اوررینجرز کی خدمات طلب
محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسینؓ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اوررینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔
چہلم حضرت امام حسینؓ کیلئےفول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئےمحکمہ داخلہ پنجاب نےفوج اوررینجرز کی خدمات طلب کرلی ہیں۔
قانون نافذکرنےوالے ادارے چہلم امام حسین علیہ السلام کے پرامن انعقاد کیلئےخدمات سر انجام دیں گے۔
پنجاب کے پندرہ اضلاع کیلئے فوج اور رینجرز کی سینتیس کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مختلف اضلاع میں فوج کی چودہ اوررینجرز کی تئیس کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا ہے۔
مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق سترہ سےستائیس صفر کے دوران خدمات طلب کی گئیں ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں