: سب میرین کیبل کی خرابی سے انٹرنیٹ متاثر ہوتا ہے””چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان

“چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے فائر وال کی تردید اور انٹرنیٹ مسائل پر وضاحت دی”

سب میرین کیبل سے انٹرنیٹ متاثر‘، چیئرمین پی ٹی اے
پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے فائر وال کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ’ویب مینجمنٹ سسٹم‘ کی اصطلاح کہیں نہیں ملتی۔
جب کہ سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہوتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ فائر وال ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ہے، کہیں بھی فائر وال کا لفظ نہیں ہے۔
یہ آپ نے بنایا ہے، کس نے کہا یہ فائر وال ہے، یہ ویب مینجمنٹ سسٹم ہے۔
میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ اس سسٹم کا صرف سوشل میڈیا سے تعلق نہیں ہے، فائر وال سے پروپیگنڈاکیسےختم کرسکتےہیں؟
یہ نہیں کیاجاسکتا، اس وقت سوشل میڈیا پر ججز، وزیر اعظم کے خلاف میمز چل رہی ہیں۔
اگر ایسے مینج ہوتا تو ہم بند نہ کردیتے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سیدامین الحق کی زیر صدارت ہوا ۔
جس میں ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے اور سوشل میڈیاسروس میں خلل پر چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں