ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کی قیادت کے لیے ڈھاکہ پہنچے

ڈاکٹر محمد یونس: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی قیادت

ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کی قیادت کے لیے ڈھاکہ پہنچے۔
نوبل امن انعام یافتہ ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کی قیادت کے لیے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے دبئی کی پرواز کے ذریعے ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔
وہ آج شام جلد ہی ملک کے نئے سربراہ مملکت کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
جس کا آغاز ملک کے آرمی چیف نے ایک خوبصورت جمہوری عمل کے طور پر کیا ہے۔
وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ، ماہر معاشیات مظاہروں کی قیادت کرنے والے طلبہ کے مطالبے پر عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
اور بتایا گیا تھا کہ عبوری حکومت کے باقی ارکان کے ناموں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس نے کہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے تیار ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں