بلوچستان: ڈپٹی کمشنر مستونگ ذاکر بلوچ کا قتل، نامعلوم افراد کے حملے میں تین زخمی
ڈپٹی کمشنر مستونگ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
پیر کو مستونگ کے علاقے کھڑکوچہ میں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
جس کے باعث ڈی سی اور چیئرمین پنجگور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تاہم، ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسے۔
دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں