کاروبار میں آسانی: محمد اورنگزیب کا عزم اور حکومتی اقدامات

کاروبار میں آسانی: محمد اورنگزیب کا عزم اور حکومتی اقدامات

کاروبار میں آسانی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اصلاحات اور سرمایہ کاری کی پیشکش

حکومت کاروبار میں آسانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
حکومت کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ترکی کے وزیر تجارت ڈاکٹر عمر بولات نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔
جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان و ترکیہ کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
محمد اورنگزیب نے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار اجاگر کیا۔
اور ترک سرمایہ کاروں کو خدمات، صحت، تعلیم سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔
وزیر خزنہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے نئے 7 ارب ڈالر معاہدے کا مقصد طویل المدتی استحکام ہے۔
، ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں