کراچی میں بجلی مزید مہنگی ہونے کی تیاریاں: کے الیکٹرک کی نئی درخواست

کے الیکٹرک نے نیپرا میں کراچی میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی، صارفین پر 6 ارب روپے کا بوجھ

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کی تیاریاں
کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی ۔
کے الیکٹرک نے نیپرا میں جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے جس میں 3 روپے9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔
درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 6 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔
نیپرا کے ای کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی۔
یاد رہے کہ نیپرا اس سے قبل کے الیکٹرک کی درخواست پر مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کرچکی ہے۔
مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں