کرکٹ ٹیم کو اسٹیڈیم سے زیادہ بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا بیان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، کرکٹ ٹیم کی تعمیر نو اسٹیڈیم سے زیادہ اہم ہے

کرکٹ ٹیم کو اسٹیڈیم سے زیادہ بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیڈیم سے زیادہ کرکٹ ٹیم کی تعمیر نو کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی کرکٹ ٹیم پر پوری توجہ دیں اور صرف میرٹ کی بنیاد پر منتخب کریں۔
خوشی کرکٹ سٹیڈیم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہمارے کرکٹ سٹیڈیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سربراہی میں یہ منصوبے مکمل ہوں گے۔
راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں نئے منصوبے خوش آئند ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ محسن نقوی نے اس پر بہت کام کیا ہے، امید ہے کہ جس طرح انہوں نے نگران حکومت کے دور میں تیزی کے ساتھ منصوبے مکمل کروائے۔
اسی تیزی کے ساتھ یہ منصوبہ بھی مکمل کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے محسن نقوی سے کہا کہ جہاں پر آپ یہ خوبصورت اسٹڈیم بنانے جا رہے ہیں۔
وہاں اس سے بھی زیادہ ضرورت ہے کہ آپ کی جو کرکٹ ٹیم ہے، اس کو آپ بھرپور توجہ دیں اور جس طریقے سے یہ آپ یہ کام کرنے جا رہے ہیں۔
بلکہ اس سے بھی بڑھ کر کرکٹ ٹیم کی دوبارہ تشکیل نو کریں اور صرف میرٹ پر منتخب کریں، جو کہ آپ کا خاصہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں