کمشنر کراچی کا اسکولوں کی تعطیل کا فیصلہ: جمعہ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی میں سمندری طوفان کی پیشگوئی: کمشنر نے اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا

کمشنرکراچی کا جمعہ کو تمام سرکاری اورنجی اسکول بند رکھنے کافیصلہ
کمشنر کراچی نے ضلع بھر میں جمعہ کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔
کمشنر کراچی کا کہناتھا کہ فیصلہ محکمہ موسمیات اورپی ڈی ایم اےکی ایڈوائزری کی روشنی میں کیا،شہر کے تمام اضلاع میں سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے ۔
خیال رہے کہ سندھ مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے اور سمندری طوفان کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج رات یا کل صبح سندھ کی ساحلی پٹی تک سمندری طوفان بننے کا خطرہ ظاہر کیا ہے ۔
جس کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
صوبے کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہےکہ بارشوں کے باعث ضلع حیدرآباد میں آج بھی تعلیمی ادارے بند تھے۔
یاد رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بدین، عمرکوٹ، چھور، دادو اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش کاسلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں آج رات تک بارش میں شدت آئے گی،۔
ٹراپیکل سائیکلون کی دوسری ایڈوائزری رات 10 بجے جاری کی جا ئیگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں