“کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی جیت لی: نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ”

“کملا ہیرس کی ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی: پارٹی کانفرنس میں زبردست عوامی حمایت”

کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی جیت لی
زبردست عوامی حمایت کے بعد امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی جیت لی۔
جس کے بعد نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ان کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کانفرنس کے تقریباً 4 ہزار مندوبین کی پانچ روزہ الیکٹرانک ووٹنگ میں کملا ہیرس بیلٹ پر واحد امیدوار تھیں۔
اور اس ماہ کے آخر میں شکاگو کے کنونشن میں انہیں باضابطہ طور پر امیدوار نامزد کیا جائے گا۔
59 سالہ کاملا ہیریس نے ووٹنگ کے دوسرے دن کے بعد پارٹی کی تقریب میں فون پر کہا کہ مجھے امریکا کے صدر کے عہدے کے لیے ممکنہ ڈیموکریٹک امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارت کے منصب سے دستبرداری کے دو ہفتوں بعد کاملا ہیریس نے پارٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں