کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس فراہمی میں کٹوتی: صنعتی کاروبار پر ممکنہ اثرات

آئی ایم ایف کے دباؤ پر کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

آئی پی پیز کا مسئلہ برقرار ،حکومت کیپٹو پاور پلانٹس سے ہاتھ کھینچنے لگی
آئی ایم ایف کے دباؤ پر کیپٹو کو ایندھن کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پہلے مرحلے میں 12 سو کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس بند کردی جائے گی، 12 کی بندش سے صنعتی کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب کیپٹو پاور پلانٹس 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کے ساتھ چل رہے تھے۔
تو کیپٹو پاور پلانٹس کو 200 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس فراہم کی جاتی ہے۔
پاور پلانٹس کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی ایل جی فراہم کی جاتی ہے، تقریبا 7سو پلانٹس کو 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے قدرتی گیس دی جاتی ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سو پلانٹس کو 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو حساب سے ایل این جی دی جاتی ہے۔
، کارخانوں کے پاور پلانٹس کی بجائے گیس اور ایل این جی گھریلو سیکٹر کو دینے کی تجویز ہے۔
مہنگی گیس اور ایل این جی گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ کا باعث بنے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں