“لکی مروت میں جرگے کی کارروائی: شرپسندوں کو امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت”

“لکی مروت میں امن جرگہ: شرپسندوں کو مذاکرات کی دعوت دی گئی”

لکی مروت میں جرگے کے شرپسندوں کو امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت
لکی مروت میں مروت قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا، شرپسندوں کو امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی،۔
مروت قومی جرگہ میں پاک فوج کے نمائندوں اور مروت قوم کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
جرگہ میں 2 دن تک تفصیلی بحث کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔
مروت قومی جرگہ نے مسائل کے پرامن حل اور قیام امن کی کوششوں پر زور دیا۔
جرگے میں شریک قبائلی عمائدین نے کہا کہ مروت قوم پاکستانی فوج اور پولیس کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کرتی ہے اور امن قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
مخالفین اس ساری صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کریں، اگر وہ اس میں ناکام رہے تو مروت قوم اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔
عمائدین کا کہنا تھا کہ مروت قوم کی نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر ضرورت پڑی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
انتشار پھیلانے والوں کو ہتھیار ڈالنے اور مذاکرات کرنے کی دعوت دیتے ہیں ، بصورت دیگر علاقہ چھوڑنے کا کہا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں