“گوادر کے حالات معمول پر: سیکیورٹی فورسز اور مقامی عوام کی مشترکہ کامیابی”
سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے گوادر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی۔
گوادر کے باشعور عوام کے تعاون، سیکورٹی فورسز کی کوششوں اور حکومت کے اقدام سے شہر کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔
اور حالات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق منگل کو شہر کے تجارتی مراکز کھل گئے اور کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔
جب کہ تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوگئی اور کاروبار زندگی جاری ہے۔
مقامی ماہی گیروں کے مطابق روزگار بھی بحال ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اب اپنی دوکانیں اور مارکیٹیں کھول سکتے ہیں کیونکہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔
گوادر کے ساتھ ساتھ تربت ، نوشکی اور پنجگور میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں اور تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوچکی ہے۔
چند مقامات پر علامتی طور پر ماہ رنگ بلوچ کے حامی ابھی بیٹھے ہوئے ہیں، جن سے معاملات زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔
بلوچستان کے غیور عوام نے ترقی مخالف عناصر اور شرپسندوں کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں