یوم اقلیت پر صدر آصف علی زرداری کا بیان: ہر پاکستانی کو مذہب کی تفریق کے بغیر زندگی گزارنے کا حق
ہر پاکستانی کو مذہب کی تفریق کے بغیر جینے کا حق ہے: یوم اقلیت پر صدر کا پیغام
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات اور نسل کی بنیاد پر امتیاز کے بغیر آزادی سے زندگی گزارنے کا حق ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
اقلیتوں کے حقوق و مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے قائداعظم کے 11 اگست47 کے وعدے پر قائم رہیں گے۔
اقلیتوں کوآئینِ پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔
صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طورپر تسلیم کرتا ہے۔
ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اقلیتوں کے لیے نشستیں مختص ہیں۔
اقلیتی طلبا کو وظائف، عبادت گاہوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی فنڈنگ کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں