“ہڑتال کے باوجود حکومت کا دباؤ میں نہ آنے کا اعلان: وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر کی وضاحت”

“تاجروں کی ہڑتال کے باوجود حکومت کا موقف: دباؤ میں نہ آنے کا اعلان”

ہڑتال کے باوجود حکومت کا دباؤ میں نہ آنے کا اعلان
ملک گیر تاجروں کی شٹر ڈاؤن کامیاب ہڑتال کے باوجود حکومت نے تاجروں دباؤ میں نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان نے کہا کہ ٹیکس کا تمام بوجھ ایک طبقے پر نہیں ڈالا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا اور ٹیکس نیٹ بڑھا تو شرح کم کر دی جائے گی۔
رانا احسان نے تاجروں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو لگتا ہے ہم غلط کر رہے ہیں تو دوبارہ بیٹھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیکسوں اور مہنگی بجلی کے خلاف تاجروں اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر کراچی سے خیبر تک شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور چھوٹے بڑے بازار اور دکانیں بند رہیں۔
کراچی کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ بھی حیدرآباد، جیکب آباد، سکھر، بدین، گولارچی، ٹنڈوباگو، ماتلی اور تلہار شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور آبپارہ مرکز، جی نائن سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں بند پڑی رہیں۔
لاہور میں بھی بیشتر چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں، مال روڈ اور ہال روڈ کی دکانوں پر تالے پڑے نظر آئے۔
جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان اور چنیوٹ کی مارکیٹوں میں بھی سناٹا رہا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں