یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں اضافہ: نئی قیمتیں کیا ہیں؟

چینی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ: یوٹیلیٹی اسٹورز کا نیا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فروخت شروع کرنا مہنگا ہے۔
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز نے چینی کی فروخت شروع ہوتے ہی اس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔
وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی نئی فی کلو قیمت 114 روپے ہوجائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے ہوگی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں