“یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف درخواست: عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا”
یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری
پاکستان بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
جسٹس محمد رضا قریشی نے یوٹیلٹی اسٹورز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، شہزاد ساہی ایڈووکیٹ گجر مزمل رفیق کی جانب سے پیش ہوئے۔
یوٹیلیٹی سٹورز ایک منافع بخش اداری ہے، دو ارب روپے منافع کما رہے ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز سالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں۔
،آئی ایم ایف کی ہدایات پر یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کیا جا رہا ہے۔’
عدالت حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے مراسلے کو غیر قانونی قرار دے،۔
درخواست کے حتمی فیصلے تک حکومت کے یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کے اقدام پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں