“اسماعیل ہنیہ پر حملہ: امریکی اخبار کے مطابق میزائل نہیں، بم سے ہلاکت”

“امریکی اخبار نے دعویٰ کیا: اسماعیل ہنیہ پر حملہ بم کے پھٹنے سے ہوا”

اسماعیل ہنیہ پر میزائل سے نہیں بلکہ پہلے سے نصب بم سے حملہ کیا گیا۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت تہران میں میزائل سے نہیں بلکہ اس کمرے میں پہلے سے نصب بم کے پھٹنے سے ہوئی۔
جس میں اسماعیل ہنیہ موجود تھے۔ ایران کے دارالحکومت میں 2 ماہ قبل ایک بم نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا تھا۔
اخبار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ جس گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے وہ ایک بہت بڑے کمپلیکس میں ایرانی پاسداران انقلاب کی نگرانی میں واقع ہے۔
ایران نے ابھی تک اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
امریکی اخبار کے مطابق اسماعیل ہنیہ تہران پہنچنے پر مذکورہ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں