“دانیہ شاہ کو دوسرے شوہر سے جہیز میں کیا ملا؟ تفصیلات سامنے آئیں”

“دانیہ شاہ کی دوسری شادی: جہیز میں 5 لاکھ روپے، جائیداد اور مزید تحائف”

دانیہ کو دوسرے شوہر سے جہیز میں کیا ملا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کو دوسری شادی میں ملنے والے جہیز سے متعلق معلومات سامنے آگئی ہیں۔
شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے حال ہی میں ایک رسمی تقریب کا اہتمام کیا۔
جس کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ جس میں دانیہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شادی کی تقریب کے دوران دانیہ اور ان کے شوہر حکیم نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔
دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔
ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اپنی رضامندی سے 5 لاکھ روپے جہیز کے طور پر دیے ہیں۔
حکیم شہزاد نے انٹرویو کے دوران بتایا دانیہ شاہ کو میرا دل سمیت تمام جائیداد جہیز میں دے دی ہے۔
میں اسے سونے کے 4 سیٹ، 60 لاکھ مالیت کی گاڑی اور ایک گھر دینے کو تیار ہوں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں