“اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کی گرفتاری: نیویارک ٹائمز کی تفصیلات”
نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ کے قتل میں ملوث 24 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ملوث 24 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے۔
افراد میں انٹیلی جنس کے اعلیٰ افسران، فوجی افسران اور عملے کے ارکان شامل ہیں۔
یہ اقدام تہران میں فوج کے زیر انتظام گیسٹ ہاؤس میں ہونے والے دھماکے کے ردعمل میں کیا گیا۔
دوسری جانب حماس نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ مسترد کردی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا۔
اسماعیل ہنیہ کو پہلے سے نصب کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے شہید کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا سے بات کرتے ہوئے حماس کے نمائندے خالد القدومی کا کہنا تھا کہ جب قاتلانہ حملے ہوا اس رات ایک بج کر سینتس منٹ پر پوری عمارت لرز اٹھی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے کمرے سے نکلا تو گہرا دھواں دیکھا اور پھر معلوم ہوا کہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے ہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں