“دوسری شادی پر دانیہ کا بیان: ‘یہ کوئی جرم نہیں ہے'”

“عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی پر وضاحت دی”

شادی جرم نہیں: دوسری شادی پر دانیہ کا بیان
عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کا اپنی دوسری شادی کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کی شادی میں کوئی جرم نہیں ہے۔
عامر لیاقت کی بیوہ کی دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد دانیہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے حال ہی میں باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا جس کی ویڈیوز وائرل ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دانیہ کو اپنے شوہر کے ساتھ سٹیج پر دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
جب کہ نکاح کی تقریب کے دوران دانیہ اور ان کے شوہر حکیم نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔
دانیہ نے حکیم شہزاد سے پہلی ملاقات سے متعلق بتایا کہ ’میں نے نکاح کیا ہے کوئی جرم نہیں کیا،۔
میں نے سنت ادا کی ہے جو کہ ہر عورت کو کرنی چاہیے کیوں کہ عورت کو مرد کا سہارا چاہیے ہوتا ہے مجھے بھی ضرورت تھی۔
شہزاد نے مجھے پروپوزل بھیجا اور میں نے کافی سوچنے سمجھنے کے بعد ان سے نکاح کرلیا‘۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں