“نئی نسل میں کینسر کا پھیلاؤ: تحقیق میں 17 اقسام کے کینسر کا انکشاف”

“نئی نسل میں کینسر کا پھیلاؤ: تحقیق میں 17 اقسام کے کینسر کا انکشاف”

نئی نسل میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے، تحقیق
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے امریکی اور کینیڈین ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک طویل المدتی تحقیق کے مطابق کینسر ایک صدی قبل پیدا ہونے والے افراد کی نسبت نئی نسل میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اور دنیا بھر کے نوجوان خاص طور پر 17 اقسام کے کینسر کا شکار ہیں۔
سروے میں کینسر کے 23 ملین مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے دوران ماہرین نے کینسر سے مرنے والے 70 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا اور ان تمام افراد کی عمریں 25 سے 84 سال کے درمیان تھیں۔
ماہرین نے امریکہ اور کینیڈا سمیت خطے کے دیگر ممالک سے کینسر کے مریضوں کا ڈیٹا لیا۔
اور دیکھا کہ 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے لوگوں میں کینسر کی شرح سب سے زیادہ تھی۔
جس سے معلوم ہوا کہ ماضی کے مقابلے 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد میں کینسر کی 17 اقسام زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں