لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا اعلان: آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
پاکستانی افواج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔
کشمیریوں کو ہر پلیٹ فارم پر حمایت ملتی رہے گی، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی استعمار جاری ہے۔
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 15روز میں آپریشن کے دوران 24دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
رواں سال دہشتگردوں کیخلاف 23 ہزار 622 چھوٹے بڑے آپریشن کئے۔
آئندہ کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کہا جائے گا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
پاک افواج عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
پاک افواج کی طرف سے مختلف اضلاع میں تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کئے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں