بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مہنگے پاور پلانٹس بند کریں گے”وزیر توانائی اویس لغاری

مہنگے پاور پلانٹس بند کر کے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری

وزیر توانائی کہتے ہیں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مہنگے پاور پلانٹس بند کر دیں گے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے مہنگے پاور پلانٹس بند کیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔
ایم کیو ایم وفد کو بجلی کی زیادہ قیمتوں پر تحفظات تھے،ایم کیو ایم وفد کو ساری صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔
گوہر اعجاز کو کیپسٹی پیمنٹس کے معاملے کا پتہ ہی نہیں ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کیساتھ شعبہ توانائی کےقرض کو ری شیڈول کرنے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی ، کیپسٹی پیمنٹس میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں گراوٹ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں