گوہر اعجاز نے بجلی کا بل کم کرنے کی تجاویز پیش کیں: تفصیلات

گوہر اعجاز نے بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے اہم تجاویز دی ہیں

گوہر اعجاز نے بجلی کا بل کم کرنے کی تجاویز پیش کیں۔
سابق قائم مقام وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے تجاویز پیش کیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں اور آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب روپے کی ادائیگی بند کی جائے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ صرف پی پی کو ادائیگی کی جائے اور بجلی کی پیداوار پر ماہانہ 200 یونٹ والے بجلی صارفین کا ریٹ 10 روپے فی یونٹ سے کم مقرر کیا جائے۔
دیگر تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے۔
سابق وزیر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں مہنگائی 12 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مہنگائی میں کمی کے باوجود شرح سود مقرر کی گئی ہے۔
19.5 فیصد پر شرح سود کو بھی 12 فیصد کی سطح پر لایا جائے۔
شرح سود میں کمی سے حکومتی قرضے میں 3 ہزار ارب روپے کی کمی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس 15 فیصد مقرر کیا جائے۔
مقامی ایکسپورٹ انڈسٹری کو زیرو ریٹیڈ کیا جائے ، ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے ’نو ٹیکس نو ریفنڈ‘ کی پالیسی بحال کی جائے۔
گوہر اعجاز کے مطابق ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائے اور ٹاسک فورس 10 سالہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی تیار کرے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں