“خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت”

“خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر: نئی دریافت کی تفصیلات”

خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان او ڈی جی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے 1.64 ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی حاصل ہوئی۔
کنواں ون سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی پیداوارسےاس علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی خیبرپختونخوا میں ٹل بلاک میں رزگیر ون کنویں سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا تھا۔
کنویں سے یومیہ 250 بیرل خام تیل اور 20 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک گیس ملے گی۔
کنویں کی کھدائی اس سال جنوری میں شروع کی گئی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں