آصف مرچنٹ کے کیس سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں‘دفتر خارجہ کا بیان
امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری کے خلاف مقدمہ چلانے کے حوالے سے دفتر خارجہ کا بیان
پاکستان کے محکمہ خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری اور فرد جرم کے معاملے پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔
امریکہ میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنے بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ انہوں نے آصف مرچنٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔
اور اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف مرچنٹ کے کیس سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔
ممتاز زہرہ نے کہا کہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں