ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
میرا دن تھا، میں کچھ کرنے کی امید کر رہا تھا”، ارشد ندیم
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر اولمپک کی نئی تاریخ رقم کرنے والے قومی جیولن تھرو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آج میرا دن تھا اور مجھ سے کچھ کرنے کی امید تھی۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے ایتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے جنوبی ایشین ایتھلیٹ ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں