“دبئی میں سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رہیں گے: نیا فیصلہ”

“دبئی کا چار روزہ ورک ویک: سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رہیں گے”

سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رکھنے کا فیصلہ
دبئی میں سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق چار روزہ ورکنگ ویک ٹرائل 12 اگست سے لیا جائے گا اور 15 سرکاری ادارے 30 ستمبر تک ٹیسٹنگ شیڈول پر عمل کریں گے۔
اس دوران دبئی کے سرکاری اداروں میں جمعہ کو تعطیل ہو گی جبکہ باقی 4 دنوں میں بھی ملازمین 7 گھنٹے ڈیوٹی کریں گے۔
حکام کے مطابق چار روزہ ورک ویک کا مقصد ملازمین کی کارکردگی اور معیار زندگی کوبہتربنانا ہے۔
دبئی حکومت کا ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اس پروگرام کی نگرانی کرے گا۔
نگرانی اور سروے کے بعد حکام اس حوالے سے سفارشات تیارکریں گے۔
حکام کے مطابق سفارشات کے بعد موسم گرما میں 4 روزہ ورک ویک کی مستقل پالیسی مرتب کی جائےگی۔
یاد رہے کہ حکومت شارجہ نے 2022 میں چار روزہ ورک ویک متعارف کرایا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں