“شیخ رشید کا دعویٰ: 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت آ سکتی ہے”

“شیخ رشید نے کہا 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت کا قیام ممکن ہے”

20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت آ سکتی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت آ سکتی ہے اور اس کے لیے انٹرویوز بھی شروع ہو گئے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج دو سال ہوچکے ہیں۔
میرے خلاف 14 مقدمات درج ہوئے، لیکن ابھی تک چالان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا 40 کلو وزن کم ہوا،کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھا کرلے جائیں گے۔
پولیس ہماری خواتین کا زیور، میری گھڑیاں اور میرے شوز بھی لے گئی۔
میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا۔
میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں