گلوکارہ ہانیہ اسلم کی موت کی تصدیق: دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال
معروف گلوکارہ ہانیہ اسلم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں
مشہور میوزک بینڈ زیب اور کوک اسٹوڈیو سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔
گلوکارہ زیب بنگش نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کردہ ایک اسٹوری میں اپنی کزن اور گلوکارہ ہانیہ اسلم کی موت کی تصدیق کی ہے۔
زیب بنگش نے بتایا کہ گلوکارہ ہانیہ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
ہانیہ ا سلم کے انتقال پر پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ ہانیہ اسلم اوران کی کزن زیب بنگش نےسال 2007 میں میوزک بینڈ زیب اینڈ ہانیہ کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے پیمانہ سے شہرت حاصل کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں